Friday, April 26, 2024

لاہور ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ خاتون کی جان لے گئی

لاہور ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ خاتون کی جان لے گئی
September 3, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ خاتون کی جان لے گئی۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے کھوکھر روڈ پر شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب ہوائی فائرنگ کے دوران گولی پڑوس میں رہنے والی خاتون کو جالگی۔ خاتون کی لاش چارگھنٹے تک چھت پر پڑی رہی۔ مقتولہ کے شوہر نے مقدمہ کیلئے تھانہ بادامی باغ میں درخواست جمع کروا دی۔ دوسری طرف پسند کی شادی جرم بن گیا ۔ لاہور میں سسرالیوں نے فائرنگ کر کے داماد کو قتل کر دیا جبکہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکے کو 9 اور لڑکی کو 4  گولیاں ماری گئیں ۔ ادھر جھنگ میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ چھت گرنے سے دولہا سمیت انیس افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا ۔ کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی میں گھرمیں مبینہ ڈکیتی ہوئی۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 65 سالہ شخص کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول افتخار گھرمیں اکیلا تھا۔