Friday, May 3, 2024

لاہور ، شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ‏نوجوان جاں بحق

لاہور ، شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ‏نوجوان جاں بحق
April 22, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے مغل پورہ میں چندروز قبل  شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار عرفان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک فیصل زخمی ہو گیا جو  سروسز اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب  جاں  بحق ہونے والےکے لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاج  کیا اور جیل روڈ کو بلاک کر دیا ،جس کے باعث ٹریفک کا نظام  متاثر ہوا۔

پولیس کی بھاری نفری سروسز اسپتال کے باہر پہنچی،  پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پرروڈ کو کھول دیا گیاہے  اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔