Sunday, May 12, 2024

لاہور ، شادی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ‏

لاہور ، شادی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ‏
April 23, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں لاقانونیت کا راج برقرار ہے ، شادی کی تقریب میں کھلے عام ہوائی فائرنگ  نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔

لاہور  میں لال پل تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ،جس کی وجہ سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہوائی فائرنگ کی فوٹیج  بھی منظر عام  پر آگئی ،جس میں نوجوان کو سرعام ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود لاہور  پولیس قانون کی دھجیاں اڑانے والے کو  نہ پکڑ سکی ۔

چند روز قبل بھی مغل پورہ میں شادی کی تقریب میں  فائرنگ سےچھ افراد زخمی ہوگئےتھے جن میں سے ایک نوجوان بعد میں دم توڑ گیا تھا۔