Sunday, September 8, 2024

لاہور: شادی کی تقریب میں بارش کے پانی نے رنگ میں بھنگ ڈال دی

لاہور: شادی کی تقریب میں بارش کے پانی نے رنگ میں بھنگ ڈال دی
September 7, 2017

لاہور (92 نیوز) شادی کی تقریب میں حادثات تو ہو ہی جاتے ہیں لیکن اگر بارش کا پانی رنگ میں بھنگ ڈال دے تو کیا صورتحال بنتی ہے۔

سجے سنورے دلہے میاں اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوئی منفرد انداز نہیں اپنا رہے بلکہ رو رہے ہیں اپنی قسمت کو جو بارش کے پانی اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شادی والے روز خراب نکلی۔

ہوا کچھ یوں کہ بینڈ باجے کے ساتھ بارات پہنچی کوٹ رادھا کشن کے علاقے ہلوکی سے غازی روڈ لاہور۔ مگر آگے تھا ایک بڑا چیلنج اور وہ تھا بارش کا پانی۔

پنڈال میں جہاں مہمانوں کو کھابے پیش کئے جانے تھے۔ وہاں بارش کا بہتا پانی منہ چڑاتا رہا۔

تالاب نما شادی ہال سے روانگی کے موقع پر دوستوں نے دوستی خوب نبھائی اور دولہے میاں کو اٹھا کر ظالم پانی سے چھڑائی جان۔

لاہور میں ہونے والی طوفانی بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی ذمہ نہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اپنی نا اہلی ایک مرتبہ پھر ثابت کر دی اور اہل لاہور کو کر دیا پریشان بالخصوص کوٹ درادھا کشن کے ان باراتیوں کو یہ شادی خوب یاد رہے گی۔