Thursday, March 28, 2024

لاہور : شادمان میں پانچ سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

لاہور : شادمان میں پانچ سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق
August 1, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے شادمان میں پانچ سالہ بچہ نالے میں گرکر  ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شمع چوک کے قریب  نالے کے کنارے پر رہائش پذیر خانہ بدوشوں کا پانچ سالہ بچہ رضوان علی عرف جان دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ نالے میں گر گیا۔ اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی لاش نالے سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔