Friday, May 17, 2024

لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ لڑ پڑے

لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ لڑ پڑے
September 15, 2018
لاہور (92 نیوز) پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ آپس میں لڑ پڑے۔ مسافروں کو انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا۔ دونوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پرواز پی کے سیون فائیو سیون تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جھگڑا اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ پائلٹ انوار چودھری نے اسٹیورڈ اویس قریشی کو طیارے میں سوار کرانے سے انکار کر دیا جس پر کریو نے بھی جانے سے انکار کر دیا۔ کپتان انوار چودھری نے اسٹیورڈ اویس قریشی پر الزام عائد کیا کہ اسٹیورڈ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث رہا ہے، سمگلنگ الزامات کی وجہ سے باقی لوگوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پرواز میں تاخیر پر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ تین گھنٹے کی لڑائی کے بعد بالآخر اعلیٰ افسران نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا، اور پرواز نے اڑان بھری۔