Sunday, September 8, 2024

لاہور سے شہریوں کی گاڑیاں چرا کر تاوان وصول کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور سے شہریوں کی گاڑیاں چرا کر تاوان وصول کرنے والا گروہ پکڑا گیا
January 17, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے شہریوں کی گاڑی چرا کر تاوان وصول کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ گینگ کو غیرقانونی سم کارڈز فروخت کرنیوالے پکڑے گئے گینگ کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز پولیس نے غیرقانونی بائیو میٹرک سمز فروخت کرنے والے گینگ کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش ایک اور گروہ کا انکشاف کیا جسے اے وی ایل ایف نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق نارروال کا رہائشی ملزم رضوان شہریوں کی گاڑیاں چرا کر لاکھوں روپے تاوان وصول کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بارہ گاڑیاں برآمد کر کے کاروں کا تاوان وصول کرنے کا پہلا مقدمہ درج کر لیا ہے۔