Wednesday, April 24, 2024

لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سے مسافر کے بیگ سے چار کلو گرام منشیات برآمد

لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سے مسافر کے بیگ سے چار کلو گرام منشیات برآمد
November 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سےمسافر کے بیگ سے چار کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز پی کے 725 کے مسافر سے تین کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔ ریاض جانیوالا مسافر بونیر کا رہائشی ہے۔ آئس کو بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ مسافر کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پکڑی جانیوالی آئس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔