Thursday, March 28, 2024

لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
November 22, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پی کے 650 کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی کے 650 کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار لیا۔ جہاز میں عملے کے علاوہ38 مسافر سوار تھے، جہاز کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجن میں کچھ چیز چلی گئی جس سے خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کو اتارا، طیارہ بحفاظت لینڈ ہوا تمام مسافر محفوظ ہیں۔