Monday, September 16, 2024

لاہور: سیشن جج کا ماتحت عدالتوں کو اُردو میں فیصلے جاری کرنے کا حکم

لاہور: سیشن جج کا ماتحت عدالتوں کو اُردو میں فیصلے جاری کرنے کا حکم
February 2, 2017

لاہور (92نیوز) قومی زبان کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سیشن جج لاہور نے عملدرآمد شروع کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کو اردو میں فیصلے جاری کرنے کاحکم دیدیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو قومی زبان میں فیصلے جاری کرنے کی ہدایات سیکرٹریٹ سے بھجوائی گئی سمری پر جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کا فیصلہ اردوزبان میں لکھیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قومی زبان اردو کو دفتری زبان کی حیثیت سے رائج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنے تمام محکمہ جاتی امور قومی زبان اردو میں نمٹانے کا پابند  بنایا تھا۔ قومی زبان کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے عملدرآمد شروع کر دیا۔ سیشن جج نے ماتحت عدالتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اردو زبان میں فیصلے جاری کریں۔