Sunday, May 19, 2024

لاہور:  سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس کا انعقاد ،مشائخ عظام اور علما کرام کے روح پرور بیانات نے ایمان تازہ کر دیا 

لاہور:  سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس کا انعقاد ،مشائخ عظام اور علما کرام کے روح پرور بیانات نے ایمان تازہ کر دیا 
April 24, 2016
لاہور(92نیوز)ایوان اقبال لاہور میں سیدہ  کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مشائخ عظام اور علما کرام کے  روح پرور بیانات نے ایمان تازہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق ایوان اقبال لاہور میں ایوان اقبال لاہور میں سلام اللہ علہیا کائنات کانفرنس کا آغاز فخر قرۃ سید صداقت علی شاہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سید ضمیر منظور اور قاری شاہد محمود نے مدحت سرائی سے سماں باندھ دیا ۔۔فضا نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت سے گونج اٹھی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین موسی پاک شہید اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آج ہماری خواتین کو بہکانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دختر رسول کی زندگی کو عملی نمونہ بنا کر ہماری خواتین فلاح پا سکتی ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما اور مشائخ عظام کا یہی کہنا تھا کہ سیدہ فاطمہ الزہرہ کی محبت دراصل رسول پاک ﷺکی محبت ہے نام نہاد حقوق نسواں بل ایک فضول کوشش ہےخواتین  دختر خیر الوریٰ کو رول ماڈل بنائیں ۔ کانفرنس کا انعقاد ایوان مہر علی کے زیر اہتمام پیر گولڑہ شریف سید معین الحق کی زیر سرپرستی ہوا جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔