Tuesday, April 30, 2024

لاہور : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6دہشتگرد گرفتار

لاہور : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6دہشتگرد گرفتار
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 6دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقے کھوکھو چوک سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 6دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتارہونیوالوں میں عمرساجدجھنگوی، ہدایت اللہ فاروقی، محمد صادق ،انعام الحق ،عطااللہ عثمانی اور محمد یاسین شامل ہیں ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزمان کے خلاف ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک سرکٹ کے الزام میں مقدمات درج ہیں جبکہ  گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ملزموں کو کالج روڈ کھوکھرچوک اور تین کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔