Thursday, April 18, 2024

لاہور ، سی آئی اے پولیس نے عابد باکسر کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا

لاہور ، سی آئی اے پولیس نے عابد باکسر کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا
August 26, 2018
لاہور( 92 نیوز) سابق انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری کے بعد رہائی عمل میں آئی ہے ۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق عابدباکسر کیخلاف تھانہ ملت پارک میں قتل کا مقدمہ درج ہے، سابق انسپکٹر عابد باکسر اور مدعی مقدمہ منا فردوس کو تفتیش کیلئے بلایا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ،جس پر پولیس نے انسدادی کارروائی کرکے حوالات میں بند کردیا۔ مگر بعد ازاں فریقین کو چھوڑ دیا گیا۔