Friday, March 29, 2024

لاہور سگیاں پل کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور سگیاں پل کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
December 22, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور سگیاں پل کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر دس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو کی پندرہ سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کی وجہ سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک آگ مکمل طور پر عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی اور فیکٹری میں پلاسٹک کی اشیاء ہونے کی وجہ سے آگ زیادہ بھڑکی۔ آگ کی شدت کی وجہ سے فیکٹری کے تیسرے فلور کی چھت بھی گرا دی گئی۔ کولنگ کے دوران کیمیکلز کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو کافی دشواری کا سامنا رہا۔ مسلسل آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔