Sunday, September 8, 2024

لاہور : سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بنک میں 25لاکھ کی واردات کر ڈالی

لاہور : سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بنک میں 25لاکھ کی واردات کر ڈالی
January 15, 2016
لاہور(92نیوز)لاہو ر کے علاقے میکلوڈ روڈ پر سیکورٹی گارڈ نے اپنے ہی بینک میں پچیس لاکھ کی واردات کر ڈالی ساتھیوں سے ملکر رقم لوٹی اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق میکلوڈروڈپرواقع نجی بینک کے گارڈنے اپنے تین ساتھیوں سے ملکر عملے کویرغمال بنایا اورپچیس لاکھ سے زائدرقم لوٹ کر بینک منیجرکی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کرشواہداکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں سیکورٹی گارڈ کے کوائف بھی حاصل کر لئے گئے ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کو چند روز قبل ہی ملازمت پر رکھا گیا جس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر واردات کی۔ پولیس نے بنک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ مرکزی ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔