Tuesday, April 23, 2024

لاہور ، سپیڈ بریکرز کے ساتھ لگی کیٹ آئیز شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

لاہور ، سپیڈ بریکرز کے ساتھ لگی کیٹ آئیز شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے
November 13, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں بیشتر سڑکوں پر سپیڈ بریکرز کے ساتھ لگی کیٹ آئیز آنکھیں چندھیانے اور گاڑیوں کے ٹائر خراب کرنے کے سوا کسی کام کی نظر نہیں آرہیں۔ سڑکوں پراسپیڈبریکرز کی موجودگی کی وارننگ کے طور پر کیٹ آئیز نصب کی گئیں تاہم شہری ان سے گاڑیوں کے ٹائر خراب ہونے اور خطرناک دھکے لگنے کا شکوہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں کیٹ آئیز کے کورٹوٹ گئے وہاں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ سٹی ٹریفک آفیسر نے ایک جانب جہاں کیٹ آئیز کے نقصانات کا اعتراف کیا تو وہیں کیٹ کے نصب کرنے کی ضرورت پیش آنے کا سارا ملبہ عوام پر ہی ڈال دیا۔ روڈ ڈیوائیڈر کیلئے استعمال ہونے والے کیٹ آئیز کو اسپیڈ بریکر یااسپیڈبریکر کی وارننگ کے طور پر لگوانے والےمتعلقہ محکموں نےچپ سادھ رکھی ہے۔