Friday, April 26, 2024

لاہور : سنی تحریک کی روشن پاکستان ریلی ، پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں قوم کو بیوقوف بنارہےہیں : ثروت اعجاز

لاہور : سنی تحریک کی روشن پاکستان ریلی ، پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں قوم کو بیوقوف بنارہےہیں : ثروت اعجاز
May 9, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان سنی تحریک نے لاہور میں روشن پاکستان ریلی نکالی جس میں  ثروت اعجاز قادری نے کرپشن، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں مل کر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سنی تحریک کی ریلی کا آغاز داتا دربار سے ہوا اور پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی  شرکاء نے کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، اب کرپٹ حکمران محفوظ نہیں رہ سکتے ۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وہ سیاست اور جمہوریت کے خلاف نہیں وہ بندوق سے نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں گے دس مئی کو قوم کو حکومت مخالف اتحاد کے سلسلے میں بڑی خوشخبری ملے گی۔ پاکستان سنی تحریک کے جاری کیے گئے اعلامیے میں آپریشن ضرب عضب کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے، کرپشن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے اور موت کی سزا مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔