Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

لاہور سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
June 25, 2020
لاہور (92 نیوز) موسم نے لی انگڑائی تو لوگوں کو بھی سکھ کی سانس آئی، مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں رات گئے سے شروع ہونے والی بارش نے گرمی اور حبس کی چھٹی کرا دی، وقفے وقفے کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے قدرت کے رنگ نکھر گئے۔ عارف والا میں بھی کالے بادلوں اور گرج چمک کے ساتھ برکھا رت برسی، کوٹ رادھا کشن میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، اوکاڑہ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پاکپتن میں تیز ہواؤں کے ساتھ رم جھم جاری رہی، پھول نگر، شرقپور اور سرائے مغل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔