Thursday, May 9, 2024

لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھند،حد نگاہ انتہائی کم رہی

لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھند،حد نگاہ انتہائی کم رہی
January 14, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا جس کے  باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی  اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔خانیوال تا ملتان موٹر وے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ، موٹر وے پولیس نے فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دیدی ۔ لاہور میں مانگا منڈی، ملتان روڈ، موہلنوال، چوہنگ، ٹھوکر نیاز بیگ میں دھند  چھائی رہی  ۔ جوہر ٹاؤن، ویلنشیاء ٹاؤن، ڈیفنس روڈ پر بھی دھند کا راجلاہور:طلباء کو اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز جانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا ۔