Friday, May 3, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر بادلوں کی لپیٹ میں  جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کا مطلع صاف

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر بادلوں کی لپیٹ میں  جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کا مطلع صاف
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں کا مطلع صاف ہوگیا کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے کشمیر،پنجاب اور خیبر پختونخوامیں مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کا مطلع ابرآلود ہے آج صبح کراچی کے بعض علاقوں میں میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  اگلے دو سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا  اس دوران کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کہیں کہیں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہےاس دوران فاٹا، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش  کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس دوران بہاولپور، ساہیوال، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  سب سے زیادہ بارش خانپور میں 124 ملی میٹر ہوئی جبکہ  گزشتہ روز سب سے زیادہ  گرمی  نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت  43 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔