Friday, May 17, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں
January 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر  برقرار ہے   ، لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بدستور  دھند کی لپیٹ میں ہیں ، حد نگاہ کم ہونے سے  موٹر وے ایم ٹو پر کالا شاہ کاکو، فیض پور اور کوٹ عبدالمالک انٹر چینج کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ مریدکے،سرائے عالمگیر، چونیاں، قصور، حجرہ شاہ مقیم میں بھی دھند کا راج رہا ، شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔