Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے
December 17, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ،ایم تھری لاہور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی مکمل معطل ہے۔ سیالکوٹ، شکرگڑھ، پتوکی، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔ شاہراہوں پر حد نگاہ کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

 ادھر  کوئٹہ میں پارہ منفی دس تک گر گیا۔ لاہور بھی ’’لندن‘‘بن گیا۔ کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں نے ٹھنڈ بڑھا دی۔ کئی میدانی علاقوں میں سورج کی رونمائی نہ ہو سکی ۔ شدید سردی کی لہر 3 دن تک جاری رہے گی۔