Thursday, May 9, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے
January 13, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کر دی گئی۔

قومی شاہراہ پر پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں بھی دھند چھائی ہے۔ گیمبر، ساہیوال ، ہڑپہ، کسووال اور چیچہ وطنی میں حدنگاہ انتہائی کم ہے۔ اقبال نگر، میاں چنوں ، خانیوال اور ملتان میں بھی دھند کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم کے مزاج سرد اور خشک رہیں گے۔ شہر میں دن بھر دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 اور کم سے کم 4 رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 96 فی صد ریکارڈ کیا جائے گا۔