Saturday, May 11, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھر دھند چھا گئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھر دھند چھا گئی
January 19, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھر دھند چھا گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔

مدینہ منورہ، ابوظہبی، استنبول، لندن جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی، ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک  بندہے۔ ایم تھری لاہور سے درخانہ ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بھی بند ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ گوجرانوالہ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، کسوال میں بھی دھند کا راج ہے۔