Monday, May 6, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج
December 16, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، موٹروے ایم ٹوشیخوپورہ سے لاہور، ایم تھری فیض پورسے عبدالحکیم تک بند، موٹروے ایم فور پر کبیروالا، شورکوٹ اورشام کوٹ میں دھند کا راج ہے ۔

قومی شاہراہ پرچوہنگ، مراکہ،مانگا منڈی،پھول نگراورجمبر میں دھند کا راج ہے ۔  پتوکی، اوکاڑہ ،ساہیوال،چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی دھند کا راج ہے ۔

خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اوربہاولپور میں دھند کے ڈیرے ہیں ۔

موٹروے ایم فائیو ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔