Sunday, May 12, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند ، حد نگاہ کم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند ، حد نگاہ کم
January 8, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ،حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے برہان تک بند رہی ۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند میں کمی کے بعد شیخوپورہ  سے لاہور  تک موٹروے کھول دی گئی ہے،موٹروے ایم ون  پشاور سے اسلام آباداور ایم ٹو  اسلام آباد سے لاہور  تک دھند کی شدت میں کمی واقع  ہو جانے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے  ۔ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پشاور سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے ،شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں ۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔  گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،رفتار کم رکھے اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں ۔ ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں ،  سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں ، موبائل فون ایپلیکیشن  این ایچ ایم پی  ہمسفر میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے  ۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کا راج رہا۔ چونیاں، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی میں دھند سے  ٹریفک روانی متاثر ہوتی رہی ۔