Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
May 5, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح بوندا باندی ہوئی۔ ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیازبیگ، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، رائیونڈ روڈ، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ ہوائیں چلنے اور بارش کی پھوار سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے قدرت کا ہر رنگ نکھر گیا۔ پتہ پتہ کھل اٹھا اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔