Thursday, March 28, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
May 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب میں سرمئی بادلوں کا راج ہے ، کہیں رم جھم  ہوئی تو  کہیں بادل برسے ، بادلوں کی انٹری نے  گرمی کی چھٹی کرا دی ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں  بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، تیز ہواؤں اور بارش سے گرمی سے  مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسی ، اوکاڑہ ،ساہیوال،چیچہ وطنی  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان ،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش   کے باعث درجہ حرارت گر گیا۔ بارش  نے گرمی کی شدت میں تو کمی کر دی تاہم گندم کے کاشتکاروں کی پریشانی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں   مالاکنڈ،  ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔