Thursday, April 25, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے
June 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ، کئی شہروں میں رم جھم سے موسم سہانا ہوگیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان ،، بہاولپور میں آج بادل برسنے کی نوید سنائی گئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے بعض شہروں، آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے ، البتہ شہر قائد کا موسم آج خشک اور گرم رہے گا۔ ملتان اور شجاع آبادمیں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ، بارش اور آندھی کے باعث متعدد فیڈر بھی ٹرپ کرگئے۔ سورج نے آنکھیں دکھائیں تو بادلوں نے بھی رنگ جما ڈلا،کہیں رم جھم تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی تو کہیں بادلوں کی سورج سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ملتان شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ بارش اور آندھی کے باعث متعددفیڈر ٹرپ کرگئے،شجاع آباد میں بھی بادل کھل کے برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد ، راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال،بہاولپور میں آج بادل برسنےکی نویدسنادی۔پشاور، ہزارہ،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان میں بھی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر،گلگت بلتستان اوربلوچستان کے اکثر مقامات پربارش کاامکان ہے۔