Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار
April 13, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرما کی پہلی بارش نے موسم خوشگواربنا دیا۔ کچھ دن سے جاری گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے۔

 پنجاب پر سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ کہیں مینا جم کر برسی تو کہیں بوندا باندی کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم نے خوشگوار انگڑائی لی۔

 لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، رینالہ خورد، جھنگ، پاکپتن، پنڈی بھٹیاں، ساہیوال، بہاولپور، راجن پور،چولستان  سمیت مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

 گرمی کی پہلی بارش اور اس کے بعد خوشگوار موسم کو چرند پرند سبھی نے بھرپور انداز سے انجوائے کیا۔ بارش کے بعد باغوں کا شہر نکھر گیا۔ درختوں کے پتے دھل گئے ہر طرف سبزہ ماحول کی زینت بڑھا رہا ہے۔

 ادھر سندھ میں کشمور، شہداد کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی برکھا جم کر برسی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید ملک میں مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

 مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔