Friday, April 19, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار، پنجاب کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار، پنجاب کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
May 11, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں بھی صبح کے وقت بونداباندی ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ اسی طرح جڑواں شہروں میں مطلع صاف ہے تاہم بارہ گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔