Tuesday, April 23, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی
June 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی  ہے ، گجرات  ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملتان، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب59 فیصد رہے گا جبکہ ہوا 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی ۔