Sunday, May 12, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،نشیبی علاقے ڈوب گئے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،نشیبی علاقے ڈوب گئے
January 28, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے ، گزشتہ روز سے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا ، سڑکیں تالابوں کامنظر پیش کرنے لگیں ، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو کر رہ گئی۔ بارش کے باعث باغوں کا شہر جہاں دھل کر صاف ہو گیا وہیں سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، شرقپور، دیپالپور، جہلم، لالیاں، نارروال،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ پوش علاقوں میں بھی کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو کر رہ گئی جبکہ سیکڑوں فیڈر ٹرپ کر جانے سے متعدد علاقے بجلی سے بھی محروم رہے۔ دوسری طرف شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ کوئٹہ اور گردنواں میں مطع جزوی آبر آلود ہے ، حالیہ بارشوں اور برفباری کے اسپیل نے ملک میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔