Saturday, May 11, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش، عید پر موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش، عید پر موسم خوشگوار ہوگیا
May 13, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے عید کے روز موسم حسین بنا دیا، ہوا کی خنکی میں اضافہ ہوا تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

عید پرکالی گٹھائیں، ٹھنڈہوائیں، رم جھم کے ساتھ موسم کی ادائیں، آسمان نے ٹھنڈی ہواؤں سے مسحور ہو کر اپنی گرہ گیرسیاہ بدلیاں نچوڑ دیں۔ خنک موسم نے ماحول پرسحرطاری کردیا۔

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، چائنہ اسکیم، شادباغ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ برکھا رت برسنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔

گوجرانوالہ میں گھنے بادلوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، ننکانہ صاحب میں بھی بارش ہوئی جبکہ قصور میں بادل خوب برسے، صفدر آباد میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ابر رحمت برسی،ساہیوال میں بھی بارش نے موسم کے مزاج بدل دئیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش برسنے کا امکان ہے۔