Sunday, May 5, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند اتر آئی

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند اتر آئی
December 23, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ فیروز پورروڈ ،کینال روڈ اور مال روڈ سمیت شہر بھردھند کا راج ہے۔ باغوں کے شہر میں صبح سویرے دھند نے فطرت کے مناظر کو دھندلا دیا۔ سورج کی کرنوں کی زمین پر رسائی مشکل ہوئی تو ہاتھ کو ہاتھ سجائی نہ دیا۔ حد نگاہ سفر ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ شہری کہتے ہیں موسم سرما کی شدید دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ ناگزیر حالات میں سفر کے دوران گاڑیوں کی فوگ لائٹس چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بارش کے امکانات نہیں ہیں تاہم دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔