Wednesday, April 24, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر تاحال دھند کے زیرکنٹرول

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر تاحال دھند کے زیرکنٹرول
February 12, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر تاحال دھند کے زیرکنٹرول ہیں۔ موٹروے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں ، ایم تھری لاہور سے سمندری اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔

دھند کے باعث حدنگاہ بھی انتہائی کم ہو گئی جس وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شہری کہتے ہیں ہم تو گرم کپڑے رکھ چکے تھے لیکن سردی کی شدت دیکھ کر دوبارہ نکال لیے ہیں۔

ادھر شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔ ابوظہبی اور دوھا سے آنے والی پروازیوں کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دھند کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔