Friday, May 3, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں
January 3, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ حدنگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر۔ ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہر منظر دھندلا گیا۔ جدھر دیکھو دھند کی چادر تنی ہے، حدنگاہ بھی انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور، رینالہ خورد، گجرات، پنڈی بھٹیاں، اوکاڑہ، شجاع آباد، دیپالپور، بصیرپو اور حویلی لکھا میں دھند کے بادل چھائے ہیں،، کامونکی، کوٹ سبزل، ٹنڈومستی، اخترآباد، چوچک اور ستگرہ سمیت دیگر کئی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

لاہور اور گردونواح میں بھی دھند کی وجہ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرفلائٹ شیڈول متاثر۔

ادھر پنڈی بھٹیاں میں شدید دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں انسپکٹر عبیدالرحمان سمیٹ تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عبیدالرحمان انسپکٹر موٹر وے پولیس تھا اور بھلوال کا رہائشی تھا۔

شہر اور گردونواح میں دھند کا راج حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی گجرات کھاریاں لالہ موسی کے گردونواح میں شدید دھند روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر

حافظ آباد/دھند حافظ آباد،شہر اور مضافات میں شدید دھند حافظ آباد،حدنگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانگی کی متاثر