Thursday, March 28, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان
December 1, 2020

بزدار حکومت صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہو گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا،  اپنی صدارت میں ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

سردارعثمان بزدار نے کہا  کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا،فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نےمحکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹانے کی ہدایت کردی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ  بھی لیا گیا ۔ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔