Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے بعض مقامات پر بوندا باندی ،کراچی کا موسم خشک رہا

لاہور سمیت پنجاب کے بعض مقامات پر بوندا باندی ،کراچی کا موسم خشک رہا
November 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی میدانی علاقوں میں  بوندا باندی ہوئی   جس سے علاقے بھیگ گئی ، کراچی کا موسم آج خشک رہا ۔ لاہور میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی  جس سے اسموگ کے باعث پریشان شہریوں کو معمولی ریلیف  ملا ۔ جھنگ ، مانانوالہ ، پتوکی اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں  بھی بوندیں  پڑیں جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں چوٹیوں پر برف پڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، کراچی میں موسم خشک رہا، کم از کم درجہ حرارت 23ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔