Sunday, May 12, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے 9 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند

لاہور سمیت پنجاب کے 9 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند
March 31, 2021

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں ، حکومت پنجاب نے لاہور سمیت 9 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ۔

دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر  6 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کٹ گئے ، کئی دکانیں  اور ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے جب کہ ماسک نہ پہننے پر متعدد شہریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج  ہوا ۔

لاہور پولیس نے  گزشتہ 4روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر627 مقدمات درج کئے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر220مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کے مطابق  پولیس اسمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں  حکومتی احکامات کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے،  شہر کے79علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جب کہ 290 پولیس افسران و اہلکار ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر تعینات  ہیں ، پولیس کے حفاظتی اقدامات شہریوں کو  کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق  پولیس افسران و اہلکار ماسک،گلوز اور سینٹائزر سمیت حفاظتی تدابیر اختیار کر رہے ہیں ،  کاروباری حضرات حکومتی ہدایات پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، محفوظ رہیں۔