Thursday, April 25, 2024

ملک بھرمیں موسم کی شدت عروج پر، دھند سے معمولات زندگی متاثر

ملک بھرمیں موسم کی شدت عروج پر، دھند سے معمولات زندگی متاثر
December 26, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں موسم کی شدت عروج پر پہنچ گئی، بالائی علاقوں میں برف باری نے ہر شے جما دی، دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے، حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ملک بھرمیں خون جما دینے والی سردی میں لوگ ٹھٹھہرنے لگے، میدانی علاقوں میں دھند اور بالائی علاقوں میں برف باری سے ہرشے منجمد ہوگئی۔ گوپس میں پارہ بدستور منفی 10 رہا۔

کراچی میں درجہ حرارت 11 ڈگری رہا، شہر قائد میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، لاہور 6، اسلام آباد 2، پشاور 4، جبکہ کوئٹہ میں پارہ منفی دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کی سڑکیں بھی دھند میں گم،،موٹر وے بھی کئی مقامات پر بند رہیں، ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند رہیں، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی،پاکپتن اور نارووال سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔