Sunday, May 19, 2024

لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کا آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے۔ خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام اور پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں بھی تمام تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں بھی آج چھٹی ہے۔ پرائیوٹ سکولز ایسوسی یشن خیبر پختونخوا نے آج سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا۔ سندھ حکومت کے مطابق آج تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے۔