Thursday, May 9, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش جاری ہے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش جاری ہے
December 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش جاری ہے جس سے  گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ سوئی ناردرن کی طرف سے پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کرنے کے باوجود گیس کا شارٹ فال ختم نہ ہو سکا ۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت بیشتر شہروں میں  گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جہاں گیس آتا ہے وہاں پریشر انتہائی کم ہے۔ جڑواں شہروں میں بھی سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، شہری سلنڈر استعمال کرنے اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ پشاور میں شہریوں کے لیے گیس کے بغیر سخت سردی امتحان بن گئی ہے،  چولہا جلانے ،گیزر اور ہیٹر چلانے کے لیے گیس دستیاب نہیں ۔ کوئٹہ میں بھی سخت سردی کے دوران گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف  سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی سپلائی پھر بند کردی گئی سوئی سدرن گیس کے مطابق سسٹم میں بہتری رہی تو سی این جی سیکٹر کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی سندھ میں گیس کی کمی کے باعث صنعتیں بند ہونے سے تاجر اور مزدور دونوں پریشان ہیں۔