Thursday, May 9, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران جاری
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران جاری ہے، انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند رکھنے کے باوجود شارٹ فال کم نہ ہوسکا۔ محکمہ سوئی گیس نے انڈسٹری کو آر ایل این جی بحال کر دی، انڈسٹری کو گیس 11 روز سے معطل تھی۔ لاہور اور ملتان میں سوئی گیس کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو کھانے پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس کی بندش کے باعث شہریوں نے لکڑیاں اور کوئلے کا استعمال بڑھا دیا ہے قمبرمیں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے پر شہری ہاتھوں میں چولہے اٹھائے سڑک پر نکل آئے۔ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کیخلاف شہریوں کا احتجاج اور شدید نعرے بازی کی۔ گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے گھریلو صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا۔