Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت دور نہ ہو سکی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت دور نہ ہو سکی
June 18, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت دور نہ ہو سکی، ویکسی لگوانے آئے شہری سنٹرز پر دربدر ہونے لگے۔ ایکسپو سنٹر پر چوبیس گھنٹے ویکسی نیشن کاعمل بند ہے، وقت بارہ گھنٹے کردیا گیا، وفاق کی جانب سے ویکسین کی نئی سپلائی بیس جون تک آنے کا امکان ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت دور نہ ہو سکی، لاہورکے 55 میں سے 52 سنٹرز کو ویکسین کی کمی کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

شہر کے بعض ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی قائم ویکسی نیشن سنٹر پر ویکسین موجود ہی نہیں۔

صوبے کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سنٹر ایکسپو میں چوبیس گھنٹے ویکسینیشن کا عمل بند کردیا گیا۔

ایکسپو سنٹر میں اب صبح 8 سے شام 8 بجے تک ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگوائے آئے شہری مطمئن نظرنہ آئے۔

ویکسین کی دستیابی کے پیش نظر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی گو سلو کی پالیسی اپنا لی ہے۔