Saturday, April 27, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے چند نمازی مساجد میں آئے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے چند  نمازی مساجد میں آئے
April 3, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے چند نمازی مساجد میں آئے،جبکہ دیگر شہریوں نے  پنجاب حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں نماز کا اہتمام کیا۔

پنجاب حکومت کا نماز جمعہ کے اجتماع کے حوالے سے اہم اقدام ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر جمعہ کے اجتماع کو انتہائی محدود کر دیا گیا،جامعہ مسجد میں خطیب،مؤذن،انتظامیہ کے افراد سمیت تین سے پانچ افراد کو نماز جمعہ کی اجازت دی گئی۔

صوبائی حکومت نے اس سلسلہ میں جامعہ نعیمہ کی جانب سے وباء کے پھیلاؤ کےباعث جاری ہونے والے فتوے کی مدد لی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے نمازجمعہ گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا عوام کورونا وائرس لینے گھروں سے  باہر نہ جائیں،اپوزیشن تجویز نہیں تنقید کی پالیسی پر گامزن ہے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مساجد کی صفیں اٹھا کر صفائی ستھرائی کی گئی،سی سی پی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار حمید نے شہریوں سے نماز گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی۔

گوجرانوالہ،حافظ آباد،دیپالپور اور ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں بھی تین سے پانچ افراد کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔