Friday, April 19, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسدادِ پولیو مہم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسدادِ پولیو مہم
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم، محکمہ صحت کی بچوں کو پولیوسے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کی تاکید، ہیلپ لائن پر رابطے کی ہدایت کردی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم، محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیوسے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرورت پلائیں۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں، جو بچے مہم کے دوران قطرے پینے سے محروم رہ گئے ان کے بارے میں ہیلپ لائن ڈبل ون ڈبل سکس پر رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتے ہیں۔

مہم کے دوران پنجاب میں ایک کروڑاڑسٹھ لاکھ اسی ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ چھپن ہزار پولیو ورکرز نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔