Sunday, September 8, 2024

لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں کا مطلع ابر آلود !!! اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کراچی میں بونداباندی کاامکان

لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں کا مطلع ابر آلود !!! اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کراچی میں بونداباندی کاامکان
August 9, 2015
لاہور (92نیوز) اسلام باد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں کا مطلع ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہورمیں بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور موسم انتہائی حسین ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ اس دوران ان علاقوں میں حبس میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 45 ملی میٹر ہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔