Thursday, March 28, 2024

لاہور سمیت مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران جاری

لاہور سمیت مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران جاری
June 20, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران جاری ہے، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فروخت ممکن بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی، پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں پٹرول کابحران جاری ہے، پٹرول پمپس پرپٹرول کی فروخت بند کردی گئی جس سے شہری خوار ہونے پرمجبور ہیں۔ گوجرانولہ میں پٹرول نہ ملنے سے شہری کبھی ایک توکبھی دوسری پٹرول پمپ کا چکر لگا رہے ہیں، پمپس پر پٹرول کے حصول کے لیے شہریوں کی قطاریں لگ ہوئی ہیں۔ شہرِ اقبال سیالکوٹ میں پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے دکانداروں کو کھلا پٹرول بیچنے کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول کے حصول میں مشکلات ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سستے پٹرول کی فراہمی ممکن بنانے میں ناکام ہوگئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی سستے داموں پرفراہمی یقینی بنائی جائے۔