Friday, May 10, 2024

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی
February 1, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت دیگر شہروں میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کہیں بادل ،کہیں بارش۔ کہیں دھند تو کہیں برف ہی برف ۔ ملک میں موسم کے کئی رنگ بکھر گئے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کئی مقامات پر مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بارش رکتے ہی دھند نے ڈیرے جما لیے۔ حبیب آباد، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال  میں سفیدی کی چادر تن گئی۔ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ موٹروے پولیس حکام نے غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں  مری میں دو، گلیات میں تین فٹ سے زائد اور مالم جبہ میں 15 انچ تک برفباری  ہوئی جبکہ  سکردو، بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 10  ، کالام، استور منفی 7 ، مالم جبہ منفی 5 ، اور مری میں منفی  4  ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔